بجٹ میں فوج کا حصہ ؛ پاکستان
پاکستان میں ٹوٹل ڈیفینس بجٹ ایک ہاٹ ایشو
ہے ... آپ اگر پاکستان کی تاریخ سے واقف ہیں تو جانتے ہوں گے کہ ایک وقت میں یہ ٹوٹل
بجٹ کا ستر فیصد بھی رہا ہے ...جبکہ اب ڈوکومنٹڈ ڈیفنس بجٹ ٹوٹل بجٹ اخراجات کا تقریبا
انتیس (29) فیصد ہے (بحوالہ : ایکسپریس ٹریبیون) .....آئیے ایک طالب علم کے جذبہ کے
تحت ان اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہیں -
١. دو ہزار ایک میں ، ٹوٹل ملٹری پنشنز کو پبلک ایڈمنسٹریشن کے کھاتے میں
ڈال کر اسے سویلین بجٹ میں سویلین کے ذمہ لگا دیا گیا جبکہ اس سے پہلے اس کی ادائیگی
ڈیفنس بجٹ سے ہوتی تھی ...اس مد میں پاکستان سالانہ آٹھ سو ملین ڈالر (جی ہاں ) کی
پنشنز ریٹائرڈ فوجیوں کو دیتا ہے ....یہ اخراجات اب بجٹ اعدادوشمار میں فوجی نہیں سویلین
ہیں
٢.
اسی طرح دو فوجی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی تنخواہیں
سویلین اکاؤنٹس میں ڈال دی گئی ہیں ؛ ڈیفنس پروڈکشن کا ڈیپارٹمنٹ، اور کسی حد تک اکاؤنٹس
و آڈٹ کا ڈیپارٹمنٹ
٣.
کینٹ (cantonments ) کے علاقہ کے سارے ترقیاتی اخراجات سویلینز کے بجٹ
میں ڈال دیئے گئے ہیں -
Ref Paper; The Intersection of Development, Politics, and
security by Moeed Yusuf)
٤. reported اور اصلی بجٹ میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے ......
آئی ایم ایف کے مطابق اصل اخراجات reported اخراجات
سے 34 فیصد زائد ہیں
Ref: Direction of Trade statistics Yearbook 2011, Washington
Dc, IMF
اسی طرح ایک بار دو ہزار گیارہ میں منسٹری
آف فنانس نے رپورٹ کیا کہ بجٹ ڈوکومنٹ کے مطابق یہ چار سو بیالیس بلین روپے ہیں ، مگر
اصل میں انکی مقدار ٦٧٥ بلین روپے ہے - (ورلڈ بنک )
٥. امریکی امداد: جو کہ پاکستانی اخبارات کی رپورٹنگ میں نہیں آتی ، مگر
ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد ہے .....ابھی حال ہی میں امریکہ نے فوج کو تقریبا ایک
بلین ڈالر کا فوجی اسلحہ دیا ہے جو پاکستان کے بقول اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
اشد ضرورت ہے ...اس پر حسین حقانی نے لکھا کہ پاکستانی فوج کو اسلحہ کی نہیں (جو اس
کے پاس پہلے ہی کم نہیں ) بلکہ صحیح نیت کی ضرورت ہے - ....اسی طرح
(Coalition Support Fund (CSF اور contingent liability کی مد میں آرمی کو 165 ارب روپے پچھلے سال ملے
-
٦. منی بجٹ اور وزارت داخلہ کی داخلی سیکورٹی کی مد میں فنڈذ کا حصول
....خاص طور پر حالیہ ضرب عضب کے دوران -
٧. فوجی کارپوریشنز اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے آمدنی ....فوج پاکستان کی سیاست
میں ہی نہیں بلکہ معیشت میں بھی اجارہ داری رکھتی ہے .... اور اسکی یہ مناپلی چیلنج
کرنے کی کسی کو جرات نہیں ...... مثال کے طور پر ایک عسکری ادارہ فوجی فرٹیلائزر نے
باوجود اس کے کہ گورنمنٹ سے گیارہ ارب روپے کی سبسڈی لی ، قیمتوں کو اصلی مارکیٹ قیمت
سے زیادہ قیمت تک بڑھا کر تقریبا چون (54) ارب روپے دو سال میں کمائے
..... CCP نے غلط مارکیٹ پریکٹیکس پر فوجی فرٹیلائزر
اور اینگرو فرٹیلائزر کو تقریبا سترہ ارب روپے کا جرمانہ کیا ،،،،، فوجی فرٹیلائزر
نے عدالت سے سٹے آرڈر لے کر پاکستان زندہ باد کا ڈکار مارا اور ایک کوڑی بھی نہ دی
- (ریفرنس ؛ دی ایکسپریس ٹریبیون )
اور آج کی خبر ہے کہ حکومت ضرب عضب کے اخراجات
کے لئے ایک مخصوص حد سے زائد آمدنی والے کاروباری طبقہ پر پانچ سے دس فیصد ٹیکس لگانے
پر غور کر رہی ہے ، اور یہ سارا ٹیکس فوج کے اخراجات کی مد میں جائے گا-
ذیشان ہاشم
محمد کامران
Unknown
Wednesday, October 7, 2015